اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے ہیں جس کے بعد بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے اچانک لگائے گئے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 550 نئے مصدقہ کیسز سامنے ہیں جس کے بعد بھارت میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے جب کہ تاحال 543 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے زیادہ تر نئے کیسز ریاست مہاراشٹرا کے علاوہ وزیراعظم نریندر کے حلقے گجرات میں سامنے آئے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس وبا کے سامنے بے بس نظر آتی مودی سرکار پر عوامی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو سخت لاک ڈاؤن نے غریبوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب کورونا وئرس کے کیسز میں کمی نہیں ہو پارہی ہے۔ ان دونوں محاذوں پر مودی حکومت ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے تاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پردہ پڑا رہے۔
342/